Thursday 21 August 2014

PM Nawaz Sharif, way of Communication is Always great...! May Allah help You...!

ملکی سیاسی کشیدہ صورتحال پر مشاورت کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے سینئر صحافیوں کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کافی پراعتماد اور مطمئن دکھائی دیئے جبکہ ملاقات میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے،وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے اسلام آبادمیں دیئے جانے والے دھرنوں پرتجاویزاورمشورے لیے جس کے بعد وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں موجود 12 جماعتوں میں سے 11 حکومت کے ساتھ ہیں، اگردھرنا دینے والوں کے مطالبات مان لیے جائیں تو ملک بحرانوں کا شکار ہوجائے گا جو وہ نہیں ہونے دیں گے۔
اس موقع پروزیراعظم نے واضح کیا کہ انہیں کرسی کی پرواہ نہیں بلکہ وہ ملک کی خدمت کےلیےحکومت کررہے ہیں،عمران خان اور طاہرالقادری کےمطالبات کے حل کے 2 طریقے ہیں جن میں جوڈیشل کمیشن سےدھاندلی کی تحقیقات اورانتخابی اصلاحات پارلیمنٹ میں کرانا شامل ہے۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مارچ کےشرکا کے پرامن رہیں گے جب کہ حکومت نے ان کے خلاف کسی بھی قسم کی طاقت استعمال نہ کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔