اسلام آ باد: نگراں دور حکومت میں اعلی عہدوں پر کی گئی تقرریوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں 13 اعلی عہدوں پر کی گئی تقرریوں کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں حکومت کو ان عہدوں پر تقرریوں کا اختیار نہیں تھا اور نہ ہی یہ اس کا مینڈیٹ تھا، ان تقرریوں میں سوئی سدرن اور نادرن گیس پائپ لائن کے ایم ڈی، چیرمین این ایچ اے، چیرمین نیپرا، ایم ڈی پاکستان منرل ، چیرمین نیشنل فرٹیلائزر، ایم ڈی اوجی ڈی سی، ڈی جی ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے عہدوں پر تقرری بھی شامل ہیں۔