Monday, 20 May 2013

ہارنے کا مطلب ہرگز نہیں کہ دھرنے دئیےجائیں، اگلے 5سال صرف کام ہوگا، شہباز شریف


 سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہارنے کا مطلب ہرگزنہیں کہ دھرنے دئیے جائیں،اگلے 5 سال کام کام اور صرف کام ہی ہوگا۔
شہباز شریف نے لاہور سے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی جانب سے دئیے گئے ناشتے میں شرکت کی، ناشتے میں سیف الملوک، ملک منظر عباس کھرکھر اور دیگر شریک تھے، اس موقع پر افضل کھرکھر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبا زشریف نے کہا کہ دھرنے دے کر بیٹھنے والے دوسروں کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کریں، ہارنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہار پر دھرنے شروع کر دئیے جائیں، عوام نے بھرپور مینڈیٹ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ  صدر زرداری لاہور آئیں اور جس  سے ملنا چاہیں ملیں، اگلے 5 سال صرف کام کام اور کام کریں گے۔